اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹ کے محسوس کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پؤاکستان کے شہر موسیٰ خیل اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1ایک ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ آتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سب کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے کے بعد لوگو ں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 68 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا،البتہ زلزلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔