اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ)پاک فوج ایک بار پھر بازی لے گئی۔ تفصیل کے مطابق پاک فوج نے برطانیہ میں جاری عالمی کیمبرین پیٹرول مشقوں میں ایک بار پھرسونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔ کیمبرین پیٹرول مشقیں ویلز میں جاری ہیں جس میں امریکہ، برطانیہ،بھارت اور فرانس سمیت دنیا کی بہترین افواج حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان آرمی نے برطانیہ میں منعقد ہونے والی کیمبرین پیٹرول مشقوں میں ایک مرتبہ پھر گولڈ میڈل جیت کر دنیا بھر میں یہ ثابت کر دیا کہ وہ ایک سخت جان اور بہادر ترین فوج ہے۔ پاکستان نے یہ قابلِ فخر اعزاز بھارت سمیت 140 ٹیموں کو شکست دے کر حاصل کیا۔برطانیہ کے علاقے ویلز میں منعقد کیے جانے والے ان مقابلوں میں بھارت صرف چاندی کا تمغہ ہی حاصل کر پایا۔ ان مشقوں میں دنیا بھر کے فوجی شرکت کرتے ہیں جبکہ یہ انتہائی سخت ترین مشقیں قرار دی جاتی ہیں۔یہ عالمی مقابلے ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں اور ان میں فوجیوں کی جسمانی اور ذہنی امتحانات لیے جاتے ہیں۔رواں سال یہ مقابلے 16 اکتوبر سے لے کر 26 اکتوبر تک منعقد کیے گئے اور یہ پہلا موقع تھا جب بوسنیا نے بھی ان مقابلوں میں شرکت کی۔مقابلوں کے اختتام پر پاکستانی فوج کو فاتح قرار دیا گیا اور یوں اس آرمی کو دنیا کی سخت جان اور محنتی فوج ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ یہ مشقیں 7 مختلف مراحل پر مشتمل ہوتی ہیں جن میں ایک موقع پر فوجیوں کو تمام فوجی آلات سے لیس ہو کر 55 کلومیٹر تک مارچ بھی کرنا پڑتا ہے۔ ان آلات کا وزن تقریباً 60 پونڈ تک ہوتا ہے۔اس کے علاوہ مشقوں کے دوران فوجیوں کو جنگلات249 پہاڑیوں اور صحراؤں سے بھی گزرنا پڑتا ہے جبکہ انہیں دشمن کی فوج مقابلہ کرتے ہوئے دفاعی فائرنگ جیسے امتحانات سے گزرنا ہوتا ہے۔
دنیا کی مشکل ترین فوجی مشقیں۔۔۔پاک فوج نے کئی ممالک کو پچھاڑ کرگولڈ میڈل حاصل کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































