منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد دھرنے میں جنرل راحیل شریف سے مدد کی درخواست کریں گے؟ سینئر حکومتی عہدیدار کا بڑا انکشاف

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ 2 نومبر کو اسلام آباد دھرنے سے کوئی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی جس میں فوج سے ‘ثالثی’ کا کردارادا کرنے کی درخواست کی جائے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا ‘مجھے نہیں لگتا کہ 2014 والے دھرنے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ‘ثالثی’ کی درخواست کی گئی تھی اور نہ ہی ایسا کرنے کی مستقبل میں نوبت آئے گی’۔انھوں نے کہا کہ پہلے کی طرح حکومت تمام اقدامات کررہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ تحریک انصاف اسلام آباد کو بند نہیں کروا سکے گی کیونکہ وہاں کی تاجر برداری اس فیصلے کی حمایت کے لیے تیار نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ احتجاج کرنا تحریکِ انصاف کا آئینی حق ہے، لیکن دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ کسی دارالحکومت کو بند کردیا جائے۔لیگی رہنما نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے احتجاج کے مفاد میں عام شہریوں سے ان کا آئینی حق نہ چھینیں۔
یاد رہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 2014 میں ہونے والے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے کے دوران ان خبروں نے جنم لیا تھا کہ حکومت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے حکومتی اور احتجاجی جماعت کے درمیان مذاکرات کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی۔اگرچہ اْس وقت خود وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران فوج سے مدد حاصل کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کی تھی، لیکن حکومت کو جھٹکا اْس وقت لگا تھا جب فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ درحقیقت حکومت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے احتجاجی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے ‘سہولت’ فراہم کرنے کے لیے کہا تھا۔آئی ایس پی آئی کے اس بیان کے بعد حکومت کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آگے آئے اور انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے ذاتی سیاسی ایجنڈے کے لیے فوج کو استعمال کررہے ہیں۔تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کرچکی ہے اور ایسے میں تمام نظریں حکومت کی طرف لگی ہیں کہ وہ اس بار کیا حکمتِ عملی اختیار کرے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…