راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے بعد برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے میران شاہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر فارمیشن کمانڈرنے جنرل پیٹرک کو ایجنسی کی موجودہ صورتحال ، ٹی ڈی پیز کی واپسی اور پاک فوج کی جانب سے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل نکولس پیٹرک کا کہنا تھا کہ میں نے افغانستان میں بھی وقت گزارا ہے لیکن برطانوی افواج کے سربراہ کے طور پر میرا میران شاہ کادورہ قابل فخرہے ۔ میں نے اس جگہ کے بارے میں بہت سنا تھا مجھے مشترکہ خطرے اور اس علاقے کی مشکلات کااندازہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا یہ بہت بڑا کریڈٹ ہے کہ اس نے اس علاقے کو کلیئر کیا ، جس انداز میں پاک فوج نے یہاں بحالی اور تعمیر نو کا کام کیا ہے وہ متاثرکن ہے۔میں دیکھ رہا ہوں کہ یہاں کی بڑی آبادی واپس آرہی ہے۔جوکہ پاک فوج کی کامیابی کی بڑی کامیابی ہے ۔