اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے گھر کا ایک ایک صوفہ اور ایک ایک قالین ایک پراپرٹی ٹائیکون کی مرہون منت ہے انکو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے کردار و عمل پر بھی ایک نظر ضرور ڈالنی چاہیے‘ 1989 میں بے نامی پر بے نظیر بھٹو سے ایل پی جی کوٹہ لینے والے آج قوم کو کرپشن کے خلاف لیکچر دیتے نہیں شرماتے۔ بدھ کو ترجمان وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان کو سکھوں کی لسٹ فراہم کرنے کے الزام کی وضاحت اعتزاز احسن آج تک نہیں کر سکے۔ وہ اوروں پر الزام کس منہ سے لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1989 میں بے نامی پر بے نظیر بھٹو سے ایل پی جی کوٹہ لینے والے آج قوم کو کرپشن کے خلاف لیکچر دیتے نہیں شرماتے۔ ترجمان نے کہا کہ جن کے گھر کا ایک ایک صوفہ اور ایک ایک قالین ایک پراپرٹی ٹائیکون کی مرحون منت ہے انکو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے کردار و عمل پر بھی ایک نظر ضرور ڈالنی چاہیے۔ واضح رہے کہ سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے انگریزی روزنامے میں چھپنے والی خبر پر وزیر داخلہ سمیت پانچ وزراء4 پر الزامات لگائے تھے۔