اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف نے جی ایچ کیو میں ملاقا ت کی ہے۔ ملاقات کے دوران خطہ کی صورتحال سمیت دیگر سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس موقع پر برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نیکونر پیٹرک مارٹر نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان آرمی کی جانب سے کئے کئے اقدامت کو نہ صرف سراہا بلکہ کہا کہ اس حوالے پاکستان کی لازوال قربانیاں ہیں جنکو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کا مزید کہن اتھا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف جو کارروائیاں کی گئیں ہیں ان سے خطہ میں بھی استحکام آیا ہے جو قابل ستائش ہے۔ بعد ازاں برطانوی آرمی چیف یادگار شہداہ پر پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ہے۔