اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) نے بادشاہت کی نئی مثال قائم کر دی دس اہم نشستوں پر کیا ہوا؟ انٹراپارٹی الیکشن میں نیا ریکارڈ قائم

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انٹرا پارٹی الیکشن میں ریکارڈ قائم کر دیا۔ کھڑے کھڑے دس اہم عہدوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 4 سال بعد انٹرا پارٹی الیکشن میں وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدرمنتخب ہوگئے ،مشیرخارجہ سرتاج عزیز،سکند ر حیات خان مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ سینئر نائب صدر منتخب ہوئے۔منگل کو مسلم لیگ (ن) کی پارٹی انتخابات کی مرکزی کونسل کا چھٹا اجلاس کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوا۔پارٹی انتخابات میں وزیر اعظم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدرمنتخب ہوئے ،وزیراعظم کو پارٹی رہنماؤں نے صدر منتخب ہونے پر فرداًفرداً مبارکباد پیش کی۔نوازشریف کے صدر منتخب ہونے پر لیگی رہنماؤں نے نعرے بھی لگائے۔راجہ ظفر الحق پاکستان مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ،سرتاج عزیز،سکندر حیات خان،چنگیز خان مری ، سرانجام خان،سردار یعقوب خان ناصر،امداد حسین چانڈیو سینئر نائب صدر منتخب ہوئے،سینیٹر پرویز رشید بلامقابلہ سیکرٹری مالیات، مشاہد اللہ خان پاکستان مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے ۔
پارٹی کے کسی عہدیدار کی نامزدگی کا اختیار پارٹی صدر محمد نوازشریف کو دینے اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئیں۔انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔اس کام کیلئے پارٹی رہنماوں نے چوہدری جعفر اقبال کا انتخاب کیا تھا۔اسلام آباد میں وزیرا عظم کی زیر صدرات گزشتہ روز ن لیگ کے اہم رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزراء4 اسحاق ڈار،پرویز رشید،چوہدری نثار،خواجہ آصف سمیت دیگراہم رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کو انتخابی نشان الاٹ کرنے سے انکار کیا اور جلد پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…