ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

عمران خان اور تحریک انصاف کے بڑے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کا فیصلہ ہوچکا۔۔؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ پرویز رشید لاہور میں ایک میٹنگ کرکے گئے ہیں جس میں اعلیٰ سرکار موجود تھی۔ اس میں یہ کہا گیا ہے کہ عمران خان کو گن پوائنٹ پر روکنا ہے، سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ حکومت یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ عمران خان، مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں کو گن پوائنٹ پر روکنا ہے، چاہے ٹانگیں توڑی جائیں یا بازو توڑے جائیں یا پھر شیلنگ کی جائے۔ سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ اس بار عمران خان کے کارکنوں کو کسی بھی شہر سے نہیں نکلنے دینا، ڈی پی اور اور ڈی سی او کو احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ حکومت سپیشل برانچ کو لسٹیں بھیج چکی ہے کہ تحریک انصاف کے جو سرگرم کارکنان ہیں انہیں ہر صورت روکا جائے اور گرفتار کر لیا جائے۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ احتجاج کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے، یہ کیوں بھول رہے ہیں کہ ماضی میں خود پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ن) سمیت سب سیاسی جماعتیں بھی احتجاج کرتی رہی ہیں۔


Sabir Shakir reveals Govt plan on 30th lockdown by thezed-lad

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…