اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی انتخابات میں وزیر اعظم نواز شریف پارٹی صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کیمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی انتخابات میں وزیر اعظم نواز شریف پارٹی صدر منتخب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار پرنس عبد القادر بلوچ کے کاغذات مسترد کر دیے گئے۔ پارٹی انتخابات میں پرویز رشید مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری خزانہ ، مشاہد اللہ خان بلامقابلہ ن لیگ کے سیکریٹری اطلاعات ، راجا ظفرالحق مسلم چیئرمین ، سرتاج عزیز، امداد چانڈیو، یعقوب ناصرسینئر نائب صدور جبکہ سرانجام خان، چنگیز مری، سردار سکندر حیات بلامقابلہ سینئر نائب صدور منتخب ہوئے۔واضح رہے کہ جولائی 2012 کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی انتخابات کا انعقاد ہوا۔صدارت کے امیدوار اس بار پھر محمد نواز شریف اور چیئرمین کے امیدوار راجہ ظفر الحق تھے ۔ٕ صدارت کے لیے محمد نواز شریف کے مقابلے میں بلوچستان کے سردار پرنس بلوچ نےکاغذات نامزدگی جمع کرا ئے تاہم ان کے کاغذات کو مسترد کر دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں