اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ماڑی پور میں پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، حادثے کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ اور انسٹرکٹرزخمی ہوگئے ہیں۔ پی اے ایف نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پورکے علاقے پرویز مشرف کالونی سے تین کلومیٹردورپاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے،حادثے کا شکار طیارے کو پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر باقر علی اڑا رہے تھے۔ حادثے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ اور انسٹرکٹرزخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسکواڈرن لیڈر باقر علی نے رپورٹ کیا کہ پاک فضائیہ کے ایئرکرافٹ نے مسرور بیس سے اڑان بھری اور دوران پرواز مشرف کالونی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز تھا کہ فنی خرابی کا شکار ہوکر گر کر تباہ ہوا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرہیڈکوارٹرنے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ایس ایس سٹی کراچی کے مطابق تباہ ہونے والا میراج طیارہ پی اے ایف مسرور بیس سے ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ بظاہر حادثے کی وجہ فنی خرابی نظر آتی ہے تاہم طیارے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان















































