آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ماڑی پور میں پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، حادثے کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ اور انسٹرکٹرزخمی ہوگئے ہیں۔ پی اے ایف نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پورکے علاقے پرویز مشرف کالونی سے تین کلومیٹردورپاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے،حادثے کا شکار طیارے کو پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر باقر علی اڑا رہے تھے۔ حادثے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ اور انسٹرکٹرزخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسکواڈرن لیڈر باقر علی نے رپورٹ کیا کہ پاک فضائیہ کے ایئرکرافٹ نے مسرور بیس سے اڑان بھری اور دوران پرواز مشرف کالونی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز تھا کہ فنی خرابی کا شکار ہوکر گر کر تباہ ہوا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئرہیڈکوارٹرنے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ایس ایس سٹی کراچی کے مطابق تباہ ہونے والا میراج طیارہ پی اے ایف مسرور بیس سے ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ بظاہر حادثے کی وجہ فنی خرابی نظر آتی ہے تاہم طیارے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں