اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی انتخابات آج ہو رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جولائی 2012 کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے،صدارت کے امیدوار ہیں ایک بار پھر محمد نواز شریف اور چیئرمین کے امیدوار راجہ ظفر الحق ہیں ۔چیئرمین تو بلا مقابلہ منتخب ہو جائیں گے ،لیکن ٕ صدارت کے لیے محمد نواز شریف کے مقابلے میں بلوچستان کے سردار پرنس بلوچ نےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں ۔چیئرمین الیکشن کمیٹی مسلم لیگ ن چودھری جعفر اقبال ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال منگل کی صبح 9 سے 10 بجے ہو گی۔چیئرمین الیکشن کمیٹی چودھری جعفر اقبال نے ن لیگ کے صدارتی امیدوار سردار پرنس بلوچ کو اسکروٹنی کے لیے طلب کر لیا ہے۔اس کے علاوہ کس عہدے کے لیے کس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ، ن لیگ یہ راز افشا کرنے کو تیار نہیں۔محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں پہلے پارٹی آئین میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی ، اس کے بعد ارکان نئے مرکزی عہدےداروں کا انتخاب کریں گے ،سیکریٹری جنرل سمیت جن عہدوں پر الیکشن نہیں ہو رہا ، منتخب صدر کو ان کی نامزدگی کا اختیار ہو گا۔