اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی ہے اور یہ توسیع 18 اکتوبر2016 سے17 جنوری 2017 تک دی گئی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز اختیارات میں توسیع سندھ حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔ رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیئے گئے جب کہ ماضی کے برعکس اختیارات میں توسیع اور اختیارات میں توسیع کا معاملہ خوش اسلوبی اور باہمی تعاون سے طے پایا۔