پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ کن دو سیاستدانو ں کو پارٹی میں شامل کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے ؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن )نے اپنے پرانے ساتھی مشاہد حسین سید کی واپسی کی کوششیں تیز کر دی ہیں، وزیراعظم نواز شریف ہدایت پر حکومتی سینئرطبقے نے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ دوسری طرف علما اسلام کےمصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے باضابطہ طور پر مشاہد حسین سید سے رابطہ کیا گیا جبکہ مشاہد سید اس حوالے سے سوچ بچار کر رہے ہیں۔ مشاہد حسین سید اگر مسلم لیگ (ن) میں چلے گئے تو مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے لئے بڑا دھچکا ہو گا۔سینیٹر طلحہ محمود کو بھی پارٹی میں واپس لینے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوا زشریف نے خواہش کی کہ مشاہد حسین اور طلحہ محمود کسی طرح مسلم لیگ ن میں شامل ہو جائیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے مشاہد حسین کے ساتھ رابطہ کیا ہے جبکہ مشاہد سید نے اس حوالے سے کوئی ٹھوس رائے نہیں دی ، وہ اس پر غور و فکر کر رہے ہیں ، جبکہ سیاسی حلقوں میں یہ بات کہی جارہی ہے اگر مشاہد حسین مسلم لیگ ( ق )کو چھوڑ دیتے ہیں تو پرویز الہٰی اور چوہدرشجاعت کیلئے کافی نقصان دہ ثابت ہو گا ، جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی یہ بھی خواہش ہے کہ سینیٹر طلحہ بھی ان کی پارٹی میں شامل ہو جائیں ، اگرسینیٹر مسلم لیگ ن کو جوائن کر لیتے ہیں یہ مولانا فضل الرحمن کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔ طلحہ محمود اس وقت جمعیت علمااسلام (ف) سرکردہ رہنما ہیں۔اور انہیں چندہ دینے والی اہم شخصیت سمجھا جاتا ہے ۔ جبکہ اس سے قبل یہ اختیارات سنیٹیر اعظم سواتی کے پاس تھے۔
جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور ممبرقومی اسمبلی حمزہ شہبازسے ہفتہ کوچکوال کی معروف سیاسی شخصیت سردار غلام عباس نے ملاقات کی اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر اپنے تمام ساتھیوں سمیت بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیاتھا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہا کہ موجودہ حکومت کے ترقی و خوشحالی کے سفر میں ہر محب وطن کواس قومی ایجنڈے کا ساتھ دینا چاہیےہیں۔ انہوں نے سردار غلام عباس کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس سے شمالی پنجاب میں پاکستان کی خالق جماعت مزید مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ملک کے طول و عرض میں عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ حمزہ شہبازنے کہا کہ انشاء اللہ 2018ء لوڈشیڈنگ سمیت ملک کو درپیش مسائل کے خاتمے کا سال ہو گا اور مسلم لیگ(ن) سرخرو ہو کر عوام کے سامنے پیش ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام دھرنوں‘ احتجاج کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں اور وہ کسی بھی نعرے پر ملکی مسائل کو سڑکوں پر لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔ اس موقع پر سردار غلام عباس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے غیرمشروط طور پر مسلم لیگ (ن) کے لئے کام کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف دن رات عوامی خدمت کے لئے کوشاں ہیں اور ان کی کاوشوں میں وہ اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…