اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار و صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ارشد شریف نے سوال کیا کہ کسی بھی واقعے میں مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور ہوتی بھی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر قتل ہو جائے تو پولیس سب سے پہلے دیکھتی ہے کہ قتل والا آلہ کہاں سے آیا؟ یہ کس نے دیا؟ تو اس تناظر میں سرل المیڈا کا معاملہ کہاں تک پہنچا ہے؟ کیا یہ نہیں پتہ چل سکا خبر کس نے دی ہے؟ ارشد شریف کے سوال کے جواب میں سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے نواز شریف کو 4 سے 5 دن دیئے گئے ہیں کہ آپ کے پاس یہ وقت ہے ، اس وقت میں آپ ان معاملات کو نمٹائیں ورنہ ہم یہ معاملات خود نمٹائیں گے۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ ملٹری قیادت کا کہنا ہے کہ حکومت اگر ان معاملات میں ناکام رہی تو یہ کام ہم خود کریں گے۔ سینئرصحافی صابر شاکر نے کہا کہ تین لوگوں پر مشتمل حکومت نے انکوائری کمیٹی بنائی ہوئی ہے کہ یہ خبر کہاں سے آئی اور اس کمیٹی سے کوئی امید نہیں رکھی جا سکتی اور حیران کن بات یہ ہے کہ کمیٹی کو انکوائری کیلئے 4یا5 دن کیوں چاہئیں؟ کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ خبر کس نے دی ہے؟ صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ اگر حکومت اس معاملے میں ناکام ہو گئی تو یہ معاملہ ملٹری خود دیکھی گی اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ تو فون کالز، میٹنگز کی تفصیلات اور سب کچھ سامنے لا کر رکھ دے گی۔ صابر شاکر نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو معلوم ہے کہ خبر کس نے لیک کی اور کیوں کی؟ بس وقت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔