اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

15ممالک کے فوجی بڑی تعداد میں پاکستان پہنچ گئے ،اہم کام کا آغاز

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /لاہور(آئی این پی)پاکستان آرمی کی میزبانی میں جسمانی پھرتی اور جنگی صلاحیتوں کے اظہار کے بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز(کل)منگل سے ہو گا، جبکہ مقابلوں کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی افواج کی ٹیموں کی پہلی بین الاقوامی پی اے سی ای ایس چیمپئن شپ دو ہزار سولہ کا آغاز اٹھارہ اکتوبر سے لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں ہوگا۔ جس میں مجموعی طور پر غیر ملکی افواج کے تین سو ستر فوجی حصہ لیں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چھ روز تک جاری رہنے والے مقابلوں کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مقابلوں سے قبل اعلیٰ فوجی افسران کی موجودی میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی۔دوسری جانب ایونٹ میں شرکت کے لئے نیپال، برطانیہ اور قازقستان کی افواج کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں،جبکہ سری لنکا چین، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا اور مالدیپ کے دستے پہلے ہی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بحرین کی فوج کی ٹیم آج شب اور آسٹریلیا، امریکہ، ترکی، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پیر کے روز لاہور پہنچیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…