نئی دہلی/جموں (آئی این پی)بھارتی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے رجواری سیکٹر میں پاک فوج کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے رجواری سیکٹر میں پاک فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔بھارت گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگاتا رہا ہے جبکہ ہمیشہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں۔