اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

شاہ محمو دقریشی پھر حرکت میں آگئے،وزیراعظم نوازشریف کو احتجاج ختم کرنے کی پیشکش کردی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شا ہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف تحریک اپنے سیاسی یا ذاتی مفادات نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کیلئے چلا رہے ہیں ،وزیر اعظم خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے کا اعلان کر دیں احتجاج کی کال واپس لے لیں گے،ہماری کسی سے کوئی ناراضگی نہیں سب کو اسلام آباد کے احتجاج میں شرکت کی دعوت ہے اور جو بھی آئے گا اسے خوش آمدید کہیں گے ۔ ایک انٹر ویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت بتائے ہم نے ایسا کون سا غیر جمہوری طرز اپنایا ہے جس سے نظام کو کوئی خطرات لا حق ہوئے ہیں ۔کرپشن کے خلاف پر امن احتجاج کرنا ہمارا آئینی او رجمہوری حق ہے اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اس سے دستبردار نہیں کرا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے سیاسی یا ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ کے مستقبل کیلئے کرپشن کے خلاف تحریک چلا رہی ہے اور انشا اللہ فتح عوام کی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے احتجاج کا مقصد صرف پانامہ لیکس کاشفاف احتساب کا عمل شروع کرانا ہے ۔ وزیر اعظم نوازشریف خود کو آج احتساب کیلئے پیش کرنے کا اعلان کردیں پی ٹی آئی اپنے احتجاج کی کال واپس لے لے گی لیکن بد قسمتی سے ایسا ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے سب کو جدوجہد کرنا ہو گی وگرنہ ہماری آنے والی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…