منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حمزہ شہباز کو کونسا عہدہ دینے کی تیاری کی جا رہی ہے؟اہم انکشافات منظر عام پر

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے پارٹی انتخابات میں مرکز اور پنجاب میں پارٹی عہدوں پر نئے چہرے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، جبکہ شہباز شریف کی پنجاب میں مصروفیات کے باعث رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو پنجاب کا صدر بنانے کے لئے لابنگ تیز کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حکمران جماعت کو تحریک انصاف کی طرف سے احتجاجی تحریک اور آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ اسی صورتحال کے باعث مسلم لیگ (ن) نے پارٹی عہدوں پر نئے چہرے سامنے لا کر پارٹی کو اندرونی اختلافات سے محفوظ رکھنے کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے جماعتی انتخابات میں مرکز اور پنجاب میں پارٹی عہدوں پر نئے چہرے لانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔پارٹی کے مرکزی صدر کے عہدے کے لئے مریم نواز کا نام سامنے آرہا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے مرکزی صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کرتے ہوئے نواز شریف کو مرکزی صدر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کی سفارش کی ہے اور پارٹی کی سینئر قیادت نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو مرکزی صدر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ البتہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے حمزہ شہباز کو پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضمنی انتخابات ہوں یا تنظیم سازی کا عمل، صوبائی عہدیدار حمزہ شہباز سے ہی رہنمائی لے رہے ہیں۔ پارٹی کارکنوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کی صدارت کیلئے حمزہ شہباز ایک بہتر چوائس ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…