ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

ہندوستان کوایسا منہ توڑ جواب دیں گے کہ صدیوں تک یاد رکھے گا‘ نیول چیف نے بھارت کو واضح انتباہ کر دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے مخاصمانہ رویے، جان بوجھ کر کی گئی اشتعال انگیزی یا اسٹریٹجک غلطی کی وجہ سے اگر کوئی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی تو پاکستان اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 35 ویں گریجویٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء4 اللہ نے کہا کہ ’ہم پوری طاقت سے اور ہر قیمت پر ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کریں گے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہماری تاریخ رہی ہے کہ ہم نے خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سرخ رو بھی ہوئے، گزشتہ چند دہائیوں میں اس ملک نے جتنے چیلنجز کا سامنا کیا اس نے ہمیں مزید مضبوط اور لچکدار بنایا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی اور شدت پسندی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب تکمیل کے مراحل میں ہے جبکہ نیشنل ایکشن پلان پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم کی مثال ہے۔بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتا ہے۔کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم سے من گھڑت کہانیاں بناکر توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی اور نہ ہی اب دنیا کو گمراہ کیا جاسکتا ہے‘۔نیول چیف نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس پر زور دیا کہ ان کی کوشش ہونی چاہیے کہ وہ اپنے کردار سے ضبط نفس اور استقامت کی مثالیں قائم کریں۔اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل ندیم رضا، تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران اور پاس ہونے والے کیڈٹس کے والدین بھی تقریب میں شریک تھے۔35 ویں گریجویٹ کورس کے بہترین کیڈٹ انڈر آفیسر عمر کو چیف آف آرمی اسٹاف کی چھڑی بھی بطور اعزاز دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…