ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

فاروق ستار سمیت ان ایم کیو ایم رہنمائوں کر گرفتار کر لو،عدالت نے حکم جاری کر دیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی)فاروق ستار سمیت ان ایم کیو ایم رہنمائوں کر گرفتار کر لو،عدالت نے حکم جاری کر دیا،  کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے 28 مقدمات کی سماعت میں بانی ایم کیوایم اور سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار سمیت دیگر رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ ہفتہ کو عدالت نے 2 مقدمات میں پولیس فائل پیش نہ کرنے پر انسپکٹر عبدالواسع جوکھیو اور انسپکٹر اصغر سر ہندی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علاقہ ایس ایس پی کو دونوں افسران کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔دوران سماعت میئر کراچی وسیم اختر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں نامزد ملزمان فاروق ستار ، خالد مقبول صدیقی جیل سے باہر ہیں جبکہ ان کاموکل جیل کے اندر ہے جس پرعدالت نے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو ان کی آزادی پر اعتراض ہے ؟ آپ چاہتے ہیں کہ وہ بھی پکڑے جائیں ؟ جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی عدم گرفتاری پر نہیں وسیم اختر کے اندر رہنے پر اعتراض ہے ۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ بانی ایم کیوایم نے قومی سلامتی کے خلاف تقریر کرکے ضرب عضب اور کراچی آپریشن کو متاثر کرنے کی کوشش کی جس پر عدالت نے بانی ایم کیوایم ، فاروق ستار ، خالد مقبول صدیقی ، ریحان ہاشمی سمیت دیگر کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کرکے ملزمان کو 12 نومبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔یاد رہے کہ عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کی ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے تمام رہنماؤں کو بیرون ملک سے آنے والی کالز ریسیو کرنے سے منع کردیا تھا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا اہم ترین اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ارکان اور پارلیمانی رہنماؤں سمیت مرکزی قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں یہ بات سامنے آئی کہ تمام ارکان کو بیرون ملک سے دھمکی آمیز کالز آنے کا سلسلہ جاری ہے جس پر ڈاکٹر فاروق ستار نے اراکین رابطہ کمیٹی سمیت دیگر تمام رہنماؤں کو غیر معروف نمبرز سے آنے والی اور چند معروف شخصیات کی بیرون ملک سے آنے والی کالز ریسیو کرنے سے منع کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…