اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کہا ہے پاکستان اپنے تمام ہمسائیوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کا اظہار ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری ہے۔کاکول میں پی ایم اے 35 ویں گریجویٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ کیڈٹس پر وطن کے دفاع کی مقدس ذمے داری عائد ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاریخ سیکورٹی فورسز کے کارناموں اور قربانیوں سے بھری ہے،سیکورٹی فورسز چیلنجز سےخوش اسلوبی سے نمٹ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہپاس آؤٹ ہونےوالے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتاہوں،کیڈٹس کی شاندار کارکردگی ان کے والدین اور انسٹرکٹرز کیلئے باعث فخر ہے،آج کی تقریب پاک فوج کی شاندار روایات کی عکاس ہے،دوست ممالک کے کیڈٹس کی شمولیت بھی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔