منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان ملک میں موجود دہشت گردوں کا پیچھا کرے، امریکہ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشت گرد اور انتہاپسند گروپوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے اور ہم دہشت گردی کے خطرے کے خلاف پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں،پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ ملک میں موجود دہشت گردوں کا پیچھا کرے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی متنازع معاملات چل رہے ہیں، خطے کے مفاد کے لیے دونوں ممالک میں مصالحت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ کشمیر سے متعلق امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکا کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک آپس کے تنازعات کو مذاکرات سے حل کریں اسی میں دونوں کا مفاد ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ پاکستان نے دہشت گرد اور انتہاپسند گروپوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے اور ہم دہشت گردی کے خطرے کے خلاف پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کے لیے زور دیتے رہے ہیں۔مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی متنازع معاملات چل رہے ہیں، خطے کے مفاد کے لیے دونوں ممالک میں مصالحت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق امریکی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکا کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک آپس کے تنازعات کو مذاکرات سے حل کریں اسی میں دونوں کا مفاد ہے۔‎

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…