جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سیرل المیڈاکی خبر،پاک فوج کاردعمل سامنے آگیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں انگریزی اخبار میں چھپنے والی خبر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے،کانفرنس میں بھارتی سرجیکل اسٹرئیک کا دعویٰ مسترد اور خفیہ بنیادوں پر آپریشنز جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) میں 199ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں ملکی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں ایل او سی اور پاک افغان بارڈر سے متعلق بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ کانفرنس میں پہلی بار اعلیٰ عسکری قیادت کی جانب سے انگریزی اخبار ڈان میں شائع رپورٹر سیرل المیڈ کی رپورٹ سے متعلق سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔کور کمانڈرز کی جانب سے شائع شدہ خبر پر سخت تشویش کا اظہار اور اسے ملکی سلامتی کیلئے نقصان دہ قرار دیا گیا۔ کور کمانڈرز نے شائع شدہ خبر کے متن کو من گھڑت بھی قرار دیا۔کانفرنس میں اعلیٰ عسکری قیادت نے خبر کے متن کی تردید کرتے ہوئے اسے سرے سے غلط قرار دیا، عسکری قیادت کے مطابق ایسی کوئی چیز موجود ہی نہیں جس کا خبر میں ذکر کیا گیا ہے، ایسی خبریں فیڈ کرنا قومی سلامتی کے خلاف ہے، اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچنا ضروری ہے، اب اس ذرائع تک پہنچنا بہت ضروری ہے اور ذمہ دار کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔کانفرنس میں بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بھی مسترد کیا گیا، بھارتی دعویٰ کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بربریت سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش قرار دیا گیا۔ جب کہ ملک بھر میں خفیہ بنیادوں پر ہونے والے آپریشنز جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا، اس موقع پر عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ملک بھر سے ہر قیمت پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کی وجوہات کا خاتمہ کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…