اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کو آذربائیجان باکوسٹیٹ یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری سیس سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے باکو سٹیٹ یونیورسٹی آذربائیجان کا دورہ کیا جہاں وزیر اعظم کا باکو یونیورسٹی کے ریکٹر نے پرتپاک استقبال کیا اور منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازاگیا۔
دوسری جانب آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں ، پاکستان دفاعی شعبے میں بہت ترقی کر چکا ہے اور آذربائیجان کو عسکری تربیت فراہم کر سکتا ہے۔پاک فوج کیساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران پاک فوج کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہے تاہم آذربائیجان پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا اور پاک فوج کیساتھ بھی تعاون کریں گے۔آذربائیجان کے صدر نے آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے پر پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمار ا قریبی دوست اور اہم اتحادی ہے تاہم مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا افسوس ناک ہیجسے یو این او کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔الہام علیوف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی فورمز پر پاکستان اور آذربائیجان ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور آج وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ مذاکرات میں دفاعی شعبے میں تعاون پر بات ہوئی ہے تاہم پاکستان کے ساتھ سیاسی تعلقات اور رابطوں کو فروغ دیں گے۔’’دعوت قبول کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کے شکر گزار ہیں ‘‘۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے پاکستان کی تعریف اور حمایت کرنے پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آذر بائیجان پاکستانیوں کے لیے دوسرے گھر جیسا ہے اور معاشی ترقی کی منزلیں تیزی سے طے کر رہا ہے۔’’آذربائیجان کی معاشی ترقی اور استحکام دیکھ کر خوشی ہوئی ‘‘۔دونوں ممالک کی دوستی قابل رشک ہے۔ آذر بائیجان کے ساتھ تجار ت کو مزید فروغ دیں گے۔آذربائیجان ترقی پزیر ممالک کیلئے رول ماڈل ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک خطے میں امن چاہتے ہیں اور آذربائیجان کی جانب سے کشمیر کی حمایت قابل تعریف ہے۔مثبت تعلقات پر خوشی ہے۔ملتان سرائے دونوں مماالک کے تاریخی تعلقات کی عکاس ہے۔علاوقے کے متنازع مسائل مزاکرات سے حل ہونے چاہئیں۔
بڑی خبر آگئی وزیر اعظم نواز شریف ’’ڈاکٹر‘‘ بن گئے
14
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں