اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کا فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا،پاکستان آرمی زیر اہتمام شروع ہونے والی انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ میں چین کا 62 رکنی دستہ آج لاہور ائیر پورٹ پر پہنچ گیا ہے ۔ لاہور میں پاک آرمی کے دستے نے چینی دستے کا استقبال کیا۔ انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں61 ممالک کی آرمی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلے لاہور پہنچ چکی ہے۔ چھ روزہ اس ایونٹ کی افتتاحی تقریب 18اکتوبر کو ہو گی۔ چیمپین شپ میں پاکستانی دستے سمیت 370کے قریب کھلاڑیوں کی فٹنس ، اسٹیمنا اور ان کی مہارت کی جان پرکھ کے ساتھ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہر بھی کریں گے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے تحت جسمانی پھرتی اور حربی مہارت کی پہلی انٹرنیشنل چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے ،16 مختلف ممالک کی آرمی کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی،سری لنکن آرمی کی 25 رکنی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر پاکستان آرمی کی طرف سے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔تفصیلات کیمطابق پاکستان میں منعقدہ پہلی انٹرنیشنل جسمانی پھرتی اور حربی مہارت کی چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے سری لنکن آرمی کی 25 رکنی ٹیم لاہور ایئرپورٹ پر پہنچی تو پاک آرمی کی طرف سے ان کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے گلدستے پیش کیئے گئے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ سری لنکن ٹیم نے پاکستان آرمی کے پر جوش استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیم کو سخت سیکورٹی میں لاہور ایئر پورٹ سے لے جایا گیا پیسسز چیمپیئن شپ 18 اکتوبر کو لاہور گیریژن میں شروع ہو گی جو 5 روز تک جاری رہے گی، انٹرنیشنل چیمپیئن شپ میں 16 مختلف ممالک کی آرمی کی ٹیمیں حصہ لیں گی جس کی میزبان پاک آرمی ہے۔یاد رہے کہ ہونیوالے ان مقابلوں میں جسمانی اور فوجی صلاحیتیں بہتر بنانے کیلئے مشقیں 18 سے 23 اکتوبر تک ہوں گی۔
چین کا فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں