پشاور (آن لائن) محکمہ انسداد دہشت گردی مالا کنڈ ریجن نے کارروائی کر کے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشتگرد صالح محمد کو لوئر دیر کے علاقے چکدرہ بازار سے گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار دہشتگرد بم دھماکوں ، ایک ڈاکٹر کے اغواء اور دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھا گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔(جاوید)