منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی کیسے باہر آئی؟ بیرون ملک جانے سے پہلے وزیراعظم کی اہم وزیرسے ائرپورٹ پرملاقات ،اہم حکم جاری

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی کیسے باہر آئی؟، وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے نور خان ائر بیس پر اہم ملاقات کی میں ڈان اخبار کی خبر کی انکوائری سے متعلق بریفنگ دی۔جبکہ اس معاملے کی انکوائری اب وفاقی وزیرداخلہ کودیدی گئی ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے آزربائیجان روانگی سے قبل وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے اہم مشاورت کی۔ نور خان ائربیس پر ہونے والی ملاقات میں سول قیادت نے امن و امان کی صورتحال پر مکمل اطمینان کا اظہا کیا۔ ملاقات میں انگریزی اخبار کی خبر کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ڈان اخبار کے سب ایڈیٹر سیرل المیڈا کی شائع کی خبر کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آپ کی واپسی تک تحقیقات مکمل کر لی جائیں گی ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو ہر حال میں منطقی انجام تک لے جایا جائے گا۔ اداروں میں تفریق کی سازش کے اصل محرکات کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے موثر انتظامات کے باعث محرم پر امن رہا۔ سیکورٹی اداروں نے جانفشانی سے کام کیا۔واضح رہے کہ سیرل المیڈا نے وزیراعظم ہاؤس میں حساس نوعیت کے اجلاس سے متعلق خبرنشر کی تھی ۔ خبر کے سیاق و سباق سے متعلق وزیراعظم ہاؤس نے تردید کر دی تھی۔وزیراعظم نوازشریف نے اس موقع پرچوہدری نثارعلی خان کوکہاکہ اس خبرکولیک کرنے والے شخص کی جلدازجلد نشاندہی کےلئے تحقیقات کی جائیں تاکہ متعلقہ شخص کےخلاف سخت کارروائی کی جاسکے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…