پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

’’نئے فتنے نے سر اٹھا لیا‘‘ پاکستان میں مصنوعی خانہ کعبہ منظر عام پر

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’نئے فتنے نے سر اٹھا لیا‘‘
پاکستان میں مصنوعی خانہ کعبہ منظر عام پر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں زکری فرقہ کے بارے میں مصنوعی خانہ کعبہ کی تعمیر کا انکشاف ہوا ہے جہاں ذکری لوگ اپنے تعمیر کردہ خانہ کعبہ کے گرد طواف کرتے ہیں اور حج کے پورے مناسک ادا کرکے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانے کی ضرورت نہیں۔نجی اخبار خبریں کی رپورٹ کے مطابق زکری قبیلے کے مذہبی قائد کے حوالے سے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان کا عقیدہ ہے کہ ان کے درمیان امام مہدی آچکے ہیں تاہم اب وہ انتقال کرگئے ہیں لیکن کسی بھی وقت وہ پھر آسکتے ہیں۔ بعض علماء کا کہنا ہے کہ امام مہدی جب آئیں گے تو پھر ان کے انتقال کی خبریں درست نہیں سمجھی جاسکتیں۔ علماء کی مجموعی طور پر زکری قبیلے میں ہونے والے حج عمرے اور طواف کو ناجائز اور کفر سے تعمیر کرتے ہیں۔اس مصنوعی خانہ کعبہ کی تعمیر کی اطلاعات کے بعد لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے تاہم بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ مصنوعی خانہ کعبہ لوگوں کو مناسک حج سکھانے کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کینیا اور تیونس میں جعلی خانہ کعبہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چند ویڈیوز میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اس جعلی خانہ کعبہ کا طواف کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ خانہ کعبہ عوام کی تربیت کیلئے بنایا گیاہے تاکہ انہیں دوران حج طواف میں آسانی رہے تاہم روزنامہ خبریں کے مطابق اگرچہ یہ تربیت کے لئے ہے تاکہ حج اور عمرے پر جانے والے لوگ یہاں عملی تربیت حاصل کرسکیں لیکن تیونس میں ایک ایسا نیا طبقہ بھی پیدا ہوگیا ہے جس کے خیال میں بلڈ پریشر، شوگر یا دوسری بیماریوں میں مبتلا معمر لوگوں کے لئے سعودی عرب جانا بہت مشکل ہے یہ طبقہ جو اپنے آپ کو نیو گروپ آف مسلمز کہتا ہے اس نقطہ نظر کا حامل ہے کہ حج یہیں ادا ہونا چاہیے جبکہ مذہبی سکالرز اور ملکی علماء شدت سے اس خیال کی مخالفت کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حج اور عمرہ صرف اور صرف سعودی عرب میں موجود حقیقی خانہ کعبہ میں جاکر ہی ممکن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…