منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر توسیع کی حکومتی آفر ٹھکرا دی‘ جانئے کیا ہوا؟

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ایکسکلوژو رپورٹ)پاک فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل اسلم بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوتوسیع دینے کیلئے اس عہدہ کی مدت4سال کرنے کی پیشکش کی تھی مگر جنرل راحیل نے جواباً اس تجویزپر عملدرآمد اپنے بعد کرنے کاعندیہ دیدیا، اس اصولی موقف سے انکی عزت اور قدرومنزلت میں اضافہ ہواجبکہ یہ ایسی اچھی روایت ہے جو آنیوالوں کیلئے بھی مشعل راہ بنے گی۔خصوصی گفتگومیں انکاکہناتھاکہ جنرل راحیل شریف کی پیشہ ورانہ اہلیت اور جرأت مندانہ اقدامات نے انہیں مقبول فوجی سربراہ بنایا،دہشتگردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب،کراچی آپریشن،بھارتی جارحانہ طرزعمل اور سی پیک پر انکے کردار کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، آج ایکسٹینشن کی بات کرنیوالے توسیع ملنے پر انہیں ٹارگٹ کرتے نظر آئینگے جبکہ فضل الرحمن اور اچکزئی کی زبانیں تو پہلے ہی اس حوالے سے بڑی دراز ہیں اوروہ ہرزہ سرائی سے باز نہیں آرہے۔اسلم بیگ نے عمران خان کی جانب سے اسلام آباد بندکرنے کے اعلان کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب نریندر مودی پاکستان کیخلاف طبلِ جنگ بجا رہا ہے اور دوسری جانب عمران خان اسلام آباد پر چڑھ دوڑنے کی بات کررہے ہیں۔
انکا یہ عمل اپنی اس فوج کا امتحان لینے کے مترادف ہے جو پہلے سے مشرقی ومغربی سرحدوں اور کشمیر کے محاذ پر ڈٹی ہوئی ہے ، دھرنالندن پلان کے تحت دیاگیااور اب اس حساس صورتحال میں عمران کا حکومت کیخلاف اعلانِ جنگ ملکی استحکام کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہوگا،وہ خبروں کو جس سمت لیجانا چاہتے ہیں وہ دشمن کاایجنڈاتوہوسکتا ہے لیکن محبّ وطن قیادت کا نہیں،انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور وہ حکومت گرانے کیلئے اتنا آگے نہ جائیں کہ انہیں لینے کے دینے پڑ جائیں، فوج نے تو آئینی طور پر بیرونی اور اندرونی خطرات سے نمٹنا ہے لہٰذاموجودہ حالات میں وہ اسلام آباد میں غیرمعمولی صورتحال طاری کرنے کی اجازت نہیں دیگی۔سابق فوجی سربراہ نے کنٹرول لائن کی صورتحال کے حوالہ سے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا، طاقت کے استعمال کا مقصد یہ ہے کہ اسے کشمیر کے بعد خالصتان کی تحریک بھی نظر آرہی ہے اور کس کس کو روکیں گے ،مودی کے چہرے پربوکھلاہٹ بہت کچھ بتا رہی ہے ،انڈیاکی جارحانہ اہلیت محدود ہو چکی اوراب اسے اپنے دفاع کی فکر کھائے جارہی ہے ،دھمکیاں دینے والی بھارتی قیادت جلد امن اور مذاکرات کی طرف آئیگی،کشمیرکا مسئلہ جتنی جلد حل کر لے خود بھارت کیلئے ہی بہتر ہوگا ورنہ آزادی کی تحریکوں کا عمل پورے ہندوستان کو اپنے گھیرے میں لینے والا ہے ،جس علاقہ کے ہر گھر میں شہیدوں کے وارث بیٹھے ہیں وہ بھارت کو دن میں تارے دکھادینگے ، لہٰذا مودی سرکارنوشتہ دیوار پڑھے جس پر لکھا ہے کہ’’تری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں پر‘‘۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…