بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

پاکستانی سپہ سالار اچانک پاک بھارت سرحد پر پہنچ گئے ۔۔۔! بھارتی سورمائوں کی ٹانگوں میں کپکپی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایل او سی کا دورہ کیا اوراگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے جذبے اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایل او سی پر حاجی پیر سیکٹرکا دورہ کیا اور فرنٹ لائن پر تعینات فوجیوں سے ملاقات کی ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ایل او سی پر فارمیشن کمانڈر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے جذبے،کنٹرول لائن پر نگرانی کے کڑے نظام اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال نے کیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ایل او سی پر آمد سے بھارت میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے ۔
دوسری جانب ہر دلعزیز آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی ریٹائر منٹ کے فیصلے پر قائم ہیں اور وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے۔ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف اپنا ٹینیور با عزت طریقے سے گزارنا چاہتے ہیں۔ قائد اعظم کے فرمودات ، جن میں سے کایک کام کام اور بس کام ہے ، قائد کا یہی فرمان ان کی زندگی کا محور ہے ۔

انہوں نے اپنے کاز کے لئے دن رات ایک کردیا۔ان کی اہلیہ ان کے کاز کے لئے انہی کی طرح کمٹڈ ہیں۔اپنے آفس میں جنرل راحیل عموماً رات گئے تک کام کرتے ہیں۔ان کے آفس میں لیٹ ہونے پر ان کی اہلیہ ان کے لئے کھانا گھر سے لے کے جاتی ہیں۔وہ ان کے اندر تھکاوٹ کے آثارمحسوس کریں تو ان کی ٹیبل کے دراز سے اے پی ایس کے شہید طالبعلموں کی تصاویر نکال کر سامنے رکھ دیتی ہیں جس سے جنرل راحیل کے دہشتگردوں کے خاتمے کے عزم کو نیا ولولہ ملتا ہے۔انکے قریبی ذرائع کہتے ہیں جنرل راحیل شریف کے جاں نشین انہی کی طرح پاک فوج کی پالیسیوں پر کاربند رہیں گے۔ ان کے ساتھی فوج کی پالیسیوں کو اس طرح لاگو کریں گے کہ کسی کو جنرل راحیل کی کمی محسوس ہوگی نہ جو من مانی کی پلاننگ کئے بیٹھے ہیں ان کے جشن منانے کا عرصہ طویل ہوگا۔کوئی فوج سے کتنے جرنیلوں کو بائی پاس کرکے” اپنے جنرل“ کو آرمی چیف کے عہدے پر لے آئے وہ ہوگا فوج ہی سے۔۔۔نواز شریف اور ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے جرنیل لانے کا خمیازہ بری طرح بھگتا ہے۔میاں نواز شریف شکر کریں کہ ان کا بھٹو جیسا المناک انجام نہیں ہوا۔اب وہ ”اپنا جرنیل“ لانے کی کوشش نہ کریں،جس کا حق بنتا ہے یا جس کی سفارش جنرل راحیل کریں اس کو آرمی چیف بنا دیں ۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…