جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت سن لےکہ اب کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، پاکستا ن کا ایسا بیان کہ بھارتیوں کے پسینے چھوٹ گئے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)’’کفن سروں پر باندھ لیا ہے ‘‘بھارت سن لےکہ اب کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ،پاکستا ن کا ایسا بیان کہ بھارتیوں کے پسینے چھوٹ گئے ،وزیر اعظم کے مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ بیرونی مشنوں کے ذریعے میزبان ملکوں کوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مسئلہ کشمیرسے متعلق منظور کی گئی متفقہ قرارداد سے آگاہ کیاجائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرسے متعلق پاکستان کی سفارتی کوششوں کوسراہا جارہاہے اور بین الاقوامی برادری پاکستان اوربھارت کے درمیان تمام تصفیہ امور کے حل کیلئے مذاکرات پرزور دے رہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ اْڑی جیسے خودساختہ واقعات سے بھارت مسئلہ کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔سرتاج عزیز نے کہاکہ تمام کوششوں کامحور دنیا کو یقین دلانا ہے اور ہم نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے میں سر پر کفن باندھ لیا ہے، ہم بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کیلئے پورا پاکستان متحد ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھرمیں مختلف فورموں پرمباحثوں کے دوران شرکاء کی اکثریت نے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کی اہمیت تسلیم کی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اگردوطرفہ نقل وحمل اور تجارت کیلئے مخصوص سرحدی مقامات کاتعین کرلیاجائے تو پاکستان اوربھارت کے درمیان سرحد بند کرنے کے بھارتی منصوبے پرعملدرآمدمیں کوئی حرج نہیں۔ایک سوال پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارت سے تعلقات میں زیادہ بہتری کی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی نہیں کر سکتا ٗ افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہاکہ گزشتہ دنوں افغانستان میں حالات خراب ہوئے، ہماری پرخلوص کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی تنہائی کی باتیں درست نہیں، کچھ لوگ فوج اور سول حکومت کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں ٗ وزیرخارجہ کا عہدہ سرتاج عزیز کے پاس ہی ہے اور وہ اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں طارق فاطمی نے کہاکہ پاکستان کی سفارتی تنہائی کی خبریں درست نہیں ہیں، سیکیورٹی فورسز کی ہر قسم کے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے، ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے بعد کسی کو شک نہیں رہنا چاہیے ٗ ہم محدود صلاحیتوں کی وجہ سے سب کے خلاف بیک وقت کارروائی نہیں کر سکتے۔ایک سوال کے جواب میں طارق فاطمی نے بتایا کہ سرتاج عزیز وزیرخارجہ کا کام کر رہے ہیں ٗ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی تنقید بلا جواز ہے، کیونکہ ان کے قائد ذوالفقارعلی بھٹو نے بھی وزیر خارجہ مقرر نہیں کیا تھا۔معاون خصوصی نے بتایا کہ بھارت کشمیر کے حالات سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، کشمیر میں سو سے زائد افراد شہید کر دیئے گئے ہیں ٗاڑی حملہ کشمیر کے حالات کا اندرونی رد عمل ہو سکتا ہے،ہم نے بھارت سے الزامات کے ثبوت مانگے ہیں۔ امریکہ سے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ امریکہ کے بھارت کو ترجیح دینے سے خطے میں تناو بڑھے گا، پاکستان نے امریکہ کو بتا دیا ہے کہ وہ ہم سے امتیازی سلوک نہ کرے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…