ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راستہ بند،خیبرپختونخوا اسمبلی نے متفقہ طورپر بڑا قدم اُٹھالیا،چینی سفیر کو بھی خطرناک پیغام دیدیاگیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)چینی سفیر کو بتادیا کہ اگرمغربی روٹ سی پیک کا حصہ نہیں تو یہاں گرزنے نہیں دیں گے،خیبرپختونخوا اسمبلی نے سی پیک کے حوالے سے مشترکہ قرارداد اتفاق رائے منظور کرلی قرار داد میں سی پیک منصوبوں میں مغربی روٹ کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا، خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت شروع ہوا ،اجلاس میں سی پیک کے حوالے سے قرارداد منظورکی گئی ،قرار داد صوبائی وزیر انیسہ زیب نے پیش کی،قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کل جماعتی کانفرنس میں کیے گئے وعدے پورے کرے،سی پیک میں کے پی کے لئے مختص منصوبوں پر فورا کام شروع کیا جائے،وفاقی حکومت یقین دہانی کرائے کہ منصوبہ میں مغربی روٹ بھی شامل ہے،قرارداد میں کیا گیا کہ مغربی روٹ کو سازش کے تحت نکالا جا رہا ہے،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مشرقی روٹ پر پشاور سے بڑے شہر بن رہے ہیں، ہمیں بلوچستان تک پورا روٹ دکھانا ہوگا،سی پیک میں مشرقی روٹ کی کوئی ضرورت نہیں،مغربی روٹ ہونا چاہیئے تھا،ان کا کہنا تھا کہ چینی سفیر کو بتادیا کہ اگرمغربی روٹ سی پیک کا حصہ نہیں تو یہاں گرزنے نہیں دیں گے۔سی پیک پر وفاقی حکومت کی کہانیاں بہت سن چکے ہیں،18اکتوبر کوگورنرہاؤس میں ہونیوالے اجلاس کاکوئی فائدہ نہیں،اپنے صوبے کے حقوق کیلئے ہرحدتک جائیں گے،انہوں نے کہا کہ وفاقی نے ہمیں اندھیرا میں رکھا ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں آٹھ اکتوبر 2005 کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ،اجلاس سترہ اکتوبر پیر کے روز تک ملتوی کردیاگیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ چینی سفارتخانے کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے احتجاج بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو کم حصہ ملنے کی بیان کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ چینی سفارتخانہ بھی پنجاب کے حکمرانوں کے زبان بولنے لگے اگر واقع مغربی روٹ اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے تو چین اس کا خود وضاحت کرے۔ پنجاب کے رویئے سے بلوچستان اور خیبر پختو ااور سندھ کے عوام بہت متاثر ہوئے ہیں۔ پنجاب اور ان کے حکمران اپنے آپ کو بچانے کیلئے چینی سفارتخانے کے ذریعے اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازعہ بنا نے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی صورت ٹھیک نہیں ۔عوامی نیشنل پارٹی عوامی حقوق پر کسی صورت خاموش نہیں رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے146146آن لائن145145 سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی ترقیاتی عمل کے خلاف نہیں لیکن بد قسمتی سے جو حصہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا بنتا ہے اس پر ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ملکی آئین اور جمہوری روایات کے اندر رہتے ہوئے اپنے حقوق کی جدوجہد کی ہے جس طرح عوامی نیشنل پارٹی نے 1973 میں آئین بنانے اور صوبائی خود مختاری کیلئے جدوجہد کی ہے اس کی مثال کئی نہیں ملتی با چا خان، ولی خان اور اسفند یار ولی کی جمہوری سوچ نے ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے جس طرح چینی سفارتخانے کے عہدیداران عوامی نیشنل پارٹی کے جمہوری احتجاج پر تنقید کر نا سمجھ سے بالاتر ہے اور اب اکیسویں صدی میں کوئی بھی کسی کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتے۔
موضوعات:اقتصادی راہداری عوامی نیشنل پارٹی

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…