اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

(ن) لیگ کی اہم وکٹ گر گئی سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پی پی اٹھہتر جھنگ سے ن لیگ کی راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔جسٹس دوست محمد نے راشدہ یعقوب کی اپیلوں پر چار مارچ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا، عدالت نے ن لیگ کی رہنما راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیتے ہوئے پی پی اٹھہتر جھنگ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔ راشدہ یعقوب کیخلاف اہلسنت والجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی۔ الیکشن ٹربیونل نے اثاثے چھپانے پر راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیا تھا، جس کے خلاف راشدہ یعقوب نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ تاہم عدالت عظمیٰ نے اپیلیں خارج کر دیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف بیوی کے اثاثے چھپانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے،عمران خان نے کہا ہے کہ قوم منتظرہے کہ الیکشن کمیشن اپنے قوانین پر عمل کرتا ہے یا نہیں، نیب پانامہ پیپرز ثبوت آنے کے باوجود کارروائی کیوں نہیں کر رہا۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئیٹر پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف بیوی کے اثاثے چھپانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے، قوم کو الیکشن کمیشن کی جانب سے قانون پر عملدرآمد کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم منظر ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے قوانین پر عمل کرتا ہے یا نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ نیب پانامہ پیپرز ثبوت آنے کے باوجود کارروائی کیوں نہیں کر رہا، نیب کو ایسے کیسز میں قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے، نیب چیف نے پانامہ پیپرز پر کارروائی نہ کی تو یہ قانوناً جرم ہو گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…