اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم )کے مرکز نائن زیروکے قریب واقع گھر سے ملنے والے اسلحے میں وہ ہتھیار بھی شامل ہیں جو جنگ کے دوران استعمال ہوتے ہیں۔جہاز اور ہیلی کاپٹرز گرانے والی دو چار نہیں14 اینٹی ایئرکرافٹ گنزبرآمدہوئی ہیں۔ منظور وسان کے مطابق پکڑا جانیوالا اسلحی نیٹو کنٹینرز سے چوری کیا گیا تھا۔14 اینٹی ایئرکرافٹ گنزبرآمدہوئی ہیں۔ماہرین کے مطابق اس گن سے 3200 میٹر یعنی فضا میں تین کلو میٹر سے زائد تک جہاز ہیلی کاپٹر مار گرایا جاسکتا ہے۔اِسی طرح آر پی جی سیون راکٹ ، 900 میٹر یعنی لگ بھگ ایک کلو میٹر دور تک بکتربند گاڑی ،ٹینک اوربنکر تباہ کرسکتا ہے۔ نو آر پی جی سیون لانچر اور چوراسی راکٹ کی برآمدگی بھی کسی بڑی عسکری پیش قدمی کو روکنے سے کم نہیں ہے۔درجنوں کی تعداد میں پکڑی جانیوالی سب مشین گنیں ،جی تھری، سیون ایم ایم، چائنیز رائفلیں، اسنائپر،شاٹ گن اور رپیٹر سے ہونے والی تباہی بھی بے حساب ہے۔ڈھائی ہزار اوان بم اور تین سو دستی بم الگ ہیں۔اسلحے میں ڈھائی ہزار اوان بم اور تین سو دستی بم بھی شامل ہیں۔ ایک دستی بم کا حملہ جائے وقوع پر پانچ میٹر کے دائرے میں موجود افراد کو ہلاک اورزخمی کرسکتا ہے۔ اوان بم بھی بڑے پیمانے پر جان کا دشمن ہے
۔ساڑھے چار لاکھ گولیوں سے کتنی اموات ہو سکتی ہیں، اس کا اندازہ آپ خود لگا لیں، دہشت گردوں نے اپنی حفاظت کیلئے ایک سو چالیس بلٹ پروف جیکٹس بھی چھپارکھی تھیں۔دو سو سے زائد اینٹی ایئر کرافٹ گنز، سیکڑوں راکٹ لانچر، دستی بموں کی بڑی تعداد، کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول اور لاتعداد گولیاں برآمد کی گئیں۔عزیز آباد کراچی میں پانی کی ٹینکی سے برآمد ہونے والا اسلحہ پاک فوج کے حوالے کر دیا گیا ، سیاسی کارکن کی نشاندہی پر نائن زیرو کے قریب کارروائی کی گئی۔عزیز آباد سے برآمد ہونے والا اسلحہ دو ٹرکوں اور چار پولیس موبائلز کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ دو سو سے زائد اینٹی ایئر کرافٹ گنز، سیکڑوں راکٹ لانچر، دستی بموں کی بڑی تعداد، کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول اور لاتعداد گولیاں برآمد کی گئیں۔کراچی پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر عزیز آباد بلاک آٹھ میں چھاپہ مارا ، جہاں دو سال سے بند ایک مکان میں پانی کی ٹینکی کھولی گئی تو ٹینکی نے پانی کی طرح اسلحہ اگلنا شروع کر دیا ، اسلحہ لے جانے کیلئے تین ٹرک منگوائے گئے تاہم وہ بھی کم پڑ گئے۔ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے انکشاف کیا کہ یہ اسلحہ بھتہ وصولی اور چائنہ کٹنگ کیلئے خریدا گیا اور اس میں سیاسی جماعت ملوث ہے۔کراچی کی تاریخ میں اسلحہ کی سب سے بڑی کھیپ پکڑنے والی ٹیم کیلئے پولیس نے دس لاکھ اور ڈی جی رینجرز نے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔