اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) رسالپور میں آج پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ کی پر وقار تقریب انعقاد پزیر ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے جوانوں نے شاندار کرتب پیش کئے اور پاک فضائیہ کے سکوارڈرن نے شاندار فضائی مظاہرہ پیش کیا اور فضا پاکستانی طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی ۔تفصیلات کے مطابق رسالپور میں آج پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ کی پر وقار تقریب انعقاد پزیر ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر حد تک جائیں گے، دشمن کی کسی بھی جارحیت یا اسٹریٹجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کی خوشحالی کے دشمن براہ راست اوربالواسطہ نقصان پہنچاناچاہتے ہیں، دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو سرزمین سے جڑسے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے ، بھارتی جنون سب کے سامنے ہے، بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا کردارمسخ کرنا چاہتا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کی انتہا کردی جس کا عالمی برادری نوٹس لے، بھارت کنٹرول لائن پرجعل سازی کے ذریعے بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے ، دشمن کے گھناؤنے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ملک کے دفاع کے لئے ہرقدم اٹھائیں گے، پاک فضائیہ کا پیشہ وارانہ صلاحیت میں کوئی مقابل نہیں اورمسلح افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں۔
جمعرات کو پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب منعقد ہوئی جس میں136جی ڈی پی،82ای سی،92اے ڈی کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ،17اے اینڈ ایس ڈی اور لاجسٹک کورس کے کیڈٹس نے شرکت کی ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فضائیہ کی پاسنگ پریڈ کا معائنہ کیا۔ائر چیف مارشل سہیل امان اور پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے،پاس ہونے والے کیڈٹس کے والدین اور اعلیٰ عسکری حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیمپئن سکواڈرن،نمبر 2سکواڈرن کو قائداعظم بنیر عطاکیا اور بہترین کارکردگی پر کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کئے،بہترین کارکردگی پر ایوی ایشن کیڈٹ رضاعلی کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔آرمی چیف اور ائیر چیف نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو بیجز لگائے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ توقع کرتے ہیں کیڈٹس ملکی دفاع کے مقدس مشن کیلئے سخت محنت کریں گے،جدید ایئرفورس کے تقاضے پورے ہورہے ہیں اور ایئر فورس کی مہارت ہائی مارک مشقوں سے بھی عیاں ہیں،پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے،ہمسایہ ملکوں سے دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہیں،پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے چیلنجزسے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج بھرپور جواب دینے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے،آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار قابل تحسین ہے اور ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو اکھاڑ پھینکا ہے،پاکستان کی خوشحالی کے دشمن براہ راست اور بالواسطہ طریقوں سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک ختم کرکے اہم کامیابیاں حاصل کیں،پاکستان کے دشمن ہماری کامیابیوں سے حسد کرتے ہیں،ہم کسی قیمت پر دشمن کے گھناؤنے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دشمنوں کے گھناؤنے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا کے سامنے ہے،مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر بھارت نے جارحانہ اقدامات کئے ہیں۔ اس پر عالمی برادری کو بھارتی جارحانہ اقدامات اور جنگی جنون پر نوٹس لینا چاہیے،ہماری صلاحیتوں کو کم نہ سمجھا جائے۔ ہم اپنا اور اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں،کسی بھی قیمت پر دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہم دشمن کو اچھی طرح بھرپور جواب بھی دینا جانتے ہیں،پاک فضائیہ بہترین لڑاکا فورس ہے،پاک فضائیہ کا پیشہ وارانہ مہارت میں کوئی مقابل نہیں،پاک فضائیہ ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مادروطن کے دفاع کیلئے ہم ہر حدتک جائیں گے،کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاک فضائیہ کے جوانوں نے شاندار کرتب پیش کئے اور پاک فضائیہ کے سکوارڈرن نے شاندار فضائی مظاہرہ پیش کیا۔
راحیل شریف کی موجودگی میں پاکستانی فضا جہازوں کی گھن گرج سے گونج اٹھی ۔۔۔!
6
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں