اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اہلسنت کے سربراہ اور شعلہ بیاں مقرر علامہ شاہ تراب الحق قادری انتقال کرگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت کے سربراہ اور شعلہ بیاں مقرر علامہ شاہ تراب الحق قادری انتقال کرگئے ہیں۔
علامہ شاہ تراب الحق کافی عرصے سے علیل تھے،آپ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،ان کا انتقال نجی اسپتال میں ہوا ہے۔آپ قیام پاکستان سے ایک سال قبل 1946ء میں ماہ رمضان کی 27 تاریخ کو ہندوستان کی اس وقت کی ایک ریاست حیدرآباد دکن کے ایک شہر ناندھیڑ کے مضافات میں موضع کلمبر میں پیدا ہوئے۔تقسیم ہند، سقوط حیدرآباد دکن کے بعد 1951ء میں ہندوستان سے ہجرت فرما کر پاکستان تشریف لائے۔ واضح رہے کہ آپ کے انتقال کی تصدیق آپ کے صاحبزادے نے بھی کر دی ہے۔ آپ نےابتدائی تعلیم حیدرآباد دکن میں حاصل کی۔ پاکستان آنے کے بعد پی آئی بی کالونی کراچی میں قیام کے دوران ’فیض عام ہائی اسکول‘ میں تعلیم حاصل کی، پھر ’دارالعلوم امجدیہ‘ میں داخلہ لیا ۔کورنگی اور کھارادر کی مساجد میں امامت و خطابت فرماتے رہے ۔ آپ 1985ء میں کراچی کے حلقہ این اے 190سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
پاکستان کی بڑی جماعت کے سربراہ انتقال کر گئے
6
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں