منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دن چڑھتے ہی راحیل شریف اچانک کس جگہ پہنچ گئے ؟ بڑی خبر آگئی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے شاہینوں کی تربیت کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے ۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر اس وقت افواج پاکستان میں اس وقت ایک عجیب قسم کا جوش و جذبہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ آج پاک فضائیہ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے یعنی پاک فضائیہ کہ پہلے لاجسٹک کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب جاری ہے جس کے مہمان خصوصی پاکستانی سپہ سالار آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے پہلے لاجسٹک کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ رسالپور میں ہو رہی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہیں۔ مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تقریب میں پہنچنتے ہی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، ایئر چیف سہیل امان اور پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود ہیں۔ تقریب میں پاس ہونے والے کیڈٹ کے والدین، اعلیٰ عسکری حکام کی بڑی تعداد شریک ہے۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج اندورنی و بیرونی چیلنجز کا منہ توڑجواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ رسالپور میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔دہشتگردی کے انفرااسٹرکچر کو اپنی سرزمین سے جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے۔بھارت کے حوالے سے آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔بھارت کنٹرول لائن پر جعل سازی کے ذریعے بدنام کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ بھارتی کھیل کا مقصددہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو مسخ کرنا ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح الفاظ میں‌کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ملکی دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہر مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دیں گے۔اگر جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور قوت سے جواب دیا جائے گا۔اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے جذبہ ایمانی سے سرشار ہو کر فلک شگاف نعرہ تکبیر بھی بلند کیا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…