2018 میں پیپلزپارٹی کی حکومت ،نوازشریف جیل میں ہوں گے اور۔۔۔!،صف اول کے اہم ترین سیاسی رہنما نے ناقابل یقین دعویٰ کردیا

5  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ 2018 میں پیپلزپارٹی حکومت بنائیگی ٗ پاناما پیپرز کے مسئلے پر وزیراعظم نوازشریف جیل میں ہوں گے ٗ پاکستانی کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے ساتھ ہے ٗ ہم سب ایک ہیں، کشمیر پالیسی پر سیاست نہیں کرتے۔بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹرینز کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر سیاست نہیں کرتے ٗانہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے خورشید شاہ کے مطالبے پر آل پارٹیز کانفرنس بلا کر ساری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ کشمیر کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پیپلز پارٹی کا ویژن تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اس میں شریک نہیں ہوں گے کیونکہ اس سے نواز شریف کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے لیکن ہمارا موقف ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ وزیراعظم نواز شریف کی ملکیت نہیں ٗیہ پاکستان کے عوام کی ملکیت ہے اور ہم اس عوام کے نمائندے ہیں، اجلاس میں شریک ہونے کی وجہ یہ تھی کہ ہم عوام کا مقدمہ یہاں پیش کرسکیں جو ہم نے اچھے طریقے سے پیش کردیا ہے۔سی پیک کو پیپلزپارٹی کے سابق صدر آصف زرداری کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس حوالے سے پہلی اے پی سی سابق صدر زرداری نے بلائی تھی۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کو اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد کرایا گیا تو اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا جس کا مقصد چین کو گرم پانی تک زمینی راستہ فراہم کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ روز کوئٹہ میں میری بہنوں کو قتل کیا گیا ٗ راولپنڈی میں قتل کے واقعے کے ذریعے ہمیں لڑانے کی کوشش کی گئی تھی جو ناکام رہی اور ملک دشمن ہماری کمزوریاں دیکھ رہے ہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا پاناما پیپرز پر احتساب کیا جائیگا اور ہم پرامید ہیں کہ وہ اپنے وعدے کو پورا کریں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پی پی کے چیئرمین نے دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا ٗ نوازشریف جیل میں ہوں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم صاحب وزیرخارجہ کا تقررکریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…