پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کی ایک مرتبہ پھرلائن آف کنڑول پربلااشتعال فائرنگ ،پاک فوج کابھرپورجواب

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر منہ توڑ جواب دیدیا۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرنے کا سلسلہ جاری تھا۔ اس تمام صورتحال میں پاک فوج نے بھی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ پر پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت کی گنیں خاموش ہوگئیں ۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے والے بھارت نے ثبوت تو نہ دیئے البتہ خود بھارتی وزیراعظم نے کابینہ کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے منع کردیا ہے۔اڑی حملے کے بعد بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا لیکن بھارتی حکومت کو نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ خود اپنے ملک میں اس جھوٹے دعوے پر منہ کی کھانی پڑی اور اب خود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں کابینہ کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ اراکین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک پر صرف مجاز افراد ہی پربات کریں جب کہ دیگر حکام اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کریں۔واضح رہے کہ بھارت کے ڈی جی ایم او جنرل رنبیرسنگھ نے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرئیک اور اس کے نتیجے میں پاکستان کے بھاری نقصان کی بڑھک ماری تھی جس کو پاک افواج نے مسترد کردیا تھا۔عالمی میڈیانے بھی بھارتی دعوے پرشکوک ظاہرکئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…