اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

تعلقات میں نیا موڑ،پاکستان نے افغانستان پرڈالروں کی بارش کردی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)پاکستان نے افغانستان میں معاشی ترقی کے منصوبوں کیلئے 50کروڑ ڈالر کی نئی امداد کااعلان کردیایہ امدادی رقم پہلے سے اعلان کر دہ پچاس کروڑ ڈالر کے پیکج کے علاوہ ہے ،انہوں نے کہاہے کہ افغان طلباء کی اعلیٰ تعلیم کیلئے تین ہزار سکالرشپس مہیا کئے ہیں جس کے تحت افغان طلباء پاکستان میں تعلیم حاصل کر سکیں گے ٗافغانستان میں پائیدار امن کیلئے سیاسی مذاکرات ہی قابل عمل طریقہ ہے ٗ پاکستان افغانستان میں امن اور مفاہمت کیلئے چار فریقی رابطہ گروپ کے ذریعے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ٗ طالبان تشدد ترک کر کے امن کے عمل میں شریک ہوں ۔برسلز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایک پر امن ٗ مستحکم اور خوشحال افغانستان کو پاکستان کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان میں معاشی ترقی کے منصوبوں کیلئے 50کروڑ ڈالر کی نئی امداد کااعلان کیا ۔یہ امدادی رقم پہلے سے اعلان کر دہ پچاس کروڑ ڈالر کے پیکج کے علاوہ ہے جس کے تحت انفراسٹرکچر ٗ تعلیم اور صحت کے شعبے کے منصوبے تکمیل کے قریب ہیں ۔سرتاج عزیز نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستان نے افغان طلباء کی اعلیٰ تعلیم کیلئے تین ہزار سکالرشپس مہیا کئے ہیں جس کے تحت افغان طلباء پاکستان میں تعلیم حاصل کر سکیں گے اس پروگرام کی تکمیل کے بعد پاکستان میڈیسن ٗ انجینئرنگ ٗ بینکاری اور دیگر شعبوں میں تین ہزار سکالر شپس مہیا کریگا تاکہ افغانستان کے اداروں کی تعمیر میں مدد دی جا سکے ۔سرتاج عزیز نے اپنے خطاب میں افغانستان میں پائیدار امن کیلئے سیاسی مذاکرات کو ہی قابل عمل طریقہ قرار دیا انہوں نے افغان حکومت اور حزب اسلامی کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور مفاہمت کیلئے چار فریقی رابطہ گروپ کے ذریعے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہاکہ طالبان کیلئے ہمارا یہی پیغام ہے کہ تشدد ترک کر دیں اور امن کے عمل میں شریک ہوں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…