پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کسی گیدڑ بھبکی میں نہیں آئینگے اور۔۔۔! بھارت کو متفقہ پیغام دیدیاگیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو جارحانہ طریقوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا ٗ پاکستان، بھارت کی کسی گیدڑ بھبکی میں نہیں آئیگا ٗملکی دفاع کیلئے پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ٗ ہر قیمت پر ملک کے دفاع کو یقینی بنایا جائیگاجبکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بربریت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا‘ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں ٗ کشمیری عوام کی ہر فورم پر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ٗ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف کسی قسم کے جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، امن پر یقین رکھتے ہیں، من کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدرات وزیر اعظم ہاؤس میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان‘ وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار‘ وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید‘ چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف کمیٹی‘ تینوں سروسز کے سربراہان اور قومی سلامتی کے مشیر نے شرکت کی۔ چاروں وزرائے اعلیٰ‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور‘ خارجہ سیکریٹری‘ ڈی جی آئی ایس آئی‘ ڈی جی ایم او اور سیکریٹری نیشنل سیکورٹی ڈویژن خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی کی سیکیورٹی کی صورتحال، بالخصوص لائن آف کنٹرول کی سیکیورٹی کی صورتحال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے ملک کے بہادر مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عزم کیا کہ ملکی دفاع کے لیے پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قیمت پر ملک کے دفاع کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس کے شرکا ء نے کہاکہ پاکستان کو جارحانہ طریقوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا اور پاکستان، بھارت کی کسی گیدڑ بھبکی میں نہیں آئے گا۔اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف موثر جنگ لڑ رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، ایل او سی اور مشرقی سرحدوں پر جارحیت اس نازک موقع پر اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے خاتمے کی کوششوں سے پاکستان کی توجہ ہٹا دے گی جو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کے لیے نقصان دہ ہوگاتاہم پاکستان کی قوم اور مسلح افواج کسی بھی قسم کے خطرات کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔اجلاس میں بھارت کے ’سرجیکل اسٹرائیک‘ کے حالیہ دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اتفاق کیا گیا کہ بھارتی پروپیگنڈا کشمیر کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔شرکا نے کہا کہ بھارت کو اس طرح کے پروپیگنڈا کے ذریعے کشمیر میں اپنے مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرنے کے بجائے کشمیر کا دیرینہ مسئلہ حل کرنا چاہیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق خودارادیت حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، جسے بھارتی فورسز اپنی سفاکانہ کارروائیوں کے ذریعے دبا نہیں سکتی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں اور ہم کشمیری عوام کی ہر فورم پر اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے یہ ضروری ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کشمیری عوام سے کیے گئے اپنے دیرینہ وعدے کو پورا کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف کسی قسم کے جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، ہم امن پر یقین رکھتے ہیں، تاہم امن کی اس خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، جبکہ ہماری مسلح افواج ملکی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں جس کی ضمانت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں نے دی ہے اور اس حق کو بھارتی سیکورٹی فورسز کے وحشیانہ جبر و استبداد کے ذریعے کچلا نہیں جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…