اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

عمران خان اور حافظ سعید میں کیا تعلق ہے ؟ کپتان نے مودی کو للکارا تو بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں ، مزید جانئے اس رپورٹ میں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے 30 ستمبر کے تاریخی جلسے میں جہاں ایک طرف تو جلسے میں کرپشن کے خلاف باتیں کر کے اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھایا وہیں دوسری جانب بھارتی وزیراعظم مودی کو للکار  نے بھارتیوں کے ہوش اڑ ا دیئے ۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح الفاظ میں کہا کہ مودی سن لو، پاکستانی قوم اور فو ج ایک ہیں اور تم پاکستان کابال بھی بیکا نہیں کر سکتے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں مظالم بند کر کے کشمیریوں کو ان کے جائز حقوق دینے ہی پڑیں گے اور کشمیر کو آزادی بھی دینا پڑے گی۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بھارت میں اگر چھوٹا سا بم دھماکہ بھی ہو جائے تو بھارت رونا شروع کر دیتا ہے اور اس کا الزام پاکستان پر لگانا شروع کر دیتا ہے ، اپنی اتنی بڑی فوج کے ہوتے ہوئے وہ پاکستان پر دراندازی کا بچگانہ الزام لگاتا ہے اور اس طرح اپنی ہی فوج کی نااہلی کا اعتراف بھی کرتا ہے۔

Imran Khan Is Hafiz Saeed Of Politics….. by awaizp9

عمران خان کے اس اصولی موقف پر بھارتی میڈیا سیخ پا  ہو گیا  اور عمران خان کو حافظ سعید سے تشبیہ دے ڈالی، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں دو حافظ سعید ہیں ایک تو اسلحے کے زور پر بھارت کو دھمکیاں دیتا ہے اور دوسرا حافظ سعید سیاست کا حافظ سعید ہے جو سیاست کے پلیٹ فارم سے بھارتی وزیراعظم کو دھمکیاں دے رہا ہے ۔

بھارتی میڈیا پر عمران خان کی مختلف تقاریر اور حافظ سعید احمد کی تقاریر کے کلپس چلا کر ان میں مشترکہ باتوں کو خوب اچھالا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ عمران خان نے دھرنے سے پہلے اعلان کیا تھا کہ پہلے ہم یہ دھرنا پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان کے خلاف کرپشن الزامات اور ان کی تحقیقات کے لئے کرنے جا رہے تھے مگر اب ہم بھارتی وزیراعظم مودی کی دہشت گردیوں کے خلاف بھی دنیا کو پیغام دیں گے۔ عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے بھی بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر جاری مظالم اور اڑی سیکٹر حملے کے بعد دی جانے والی گیڈر بھبھکیوں کے خلاف خوب کھل کر تقاریر کی گئیں جس  پر بھارتی میڈیا کو بری طرح مرچیں لگی ہوئی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…