ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

الطاف حسین نے فاروق ستار کو فارغ کر دیا تمام لوگ اکٹھے ہو جائیں‘ لندن سے بڑا اعلان کر دیا گیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ایم کیو ایم لندن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو رکنیت سے فارغ کردیا۔ ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں مصطفی عزیز آبادی، قاسم رضا، محمد اشفاق اور واسع جلیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ندیم نصرت پارٹی کے منتخب کنوینر ہیں اور فاروق ستار کو پارٹی میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ ایم کیو ایم لندن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فاروق ستار کی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے لہذا اب وہ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر نہیں رہے۔ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں نے کہاکہ ندیم نصرت ہی پارٹی کے کنوینر ہیں لہذا عوام ان کے بیان کو من و عن تسلیم کریں، تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی فوری طور پر مستعفی ہو جائیں، جو اراکین استعفیٰ نہ دیں عوام سوشل میڈیا پر ان کا بائیکاٹ کر دیں، لندن سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ ایم کیو ایم کے تمام لوگ اکٹھے ہو جائیں اور الطاف حسین کے ہدایات پر من و عن عمل کریں۔واضح رہے کہ الطاف حسین کی جانب سے 22 اگست کو اشتعال انگیز بیانات کے بعد 23 اگست کو فاروق ستار نے بانی متحدہ سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے جوڑ لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…