جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی فوجیں سرحد پر آگئیں ۔۔فائرنگ اور گولہ باری شروع ۔۔۔! روس، چین اور ایران بھی میدان میں آگئے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھمبر، آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر جارجیت کی گئی ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کا یہ سلسلہ 2گھنٹے تک جاری رہا، تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی جارحیت سول آبادی پر کی گئی ہے مگر ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں ۔
دوسری جانب روس ،چین اور ایران بھی میدان میں آگےئ ہیں اور انہوں نےپاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پراظہار تشویش کرتے ہوئے مشورہ دیاکہ دونوں ملک طاقت کے بجائےسیاسی اورسفارتی ذرائع استعما ل کرکے مسائل کا حل تلاش کریں۔چین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری نگاہ ہےاور پاکستان کا کشمیر پر مؤقف اہم اور سنجیدہ ہے۔چینی وزارت خارجہ نےمسئلہ کشمیر کو مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنےپر زوردیا،اور امیدظاہرکی کہ پاکستان اور بھارت باہمی اختلافات کو بات چیت سےحل کرلیں گے۔ایک سوال پرترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سارک جنوبی ایشیا میں ترقی کا ایک اہم فورم ہے، امید ہے علاقائی ترقی اور امن کے لیے سارک اپنا کام کرتی رہے گی۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی خطے کے لیے نقصان دہ ہے،اس سے دہشت گردوں کو فائدہ ہورہاہے دونوں ممالک کوامن خراب کرنے والے اقدامات سے پرہیز کرناچاہئیےاورباہمی اختلافات براہ راست رابطوں سے حل کرناچاہئیے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق،لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی قابل تشویش ہے، دونوں ملک اختلافات کوبڑھاوادینےکےبجائےانہیں سیاسی اور سفارتی ذرائع سےحل کریں، روس دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے حق میں ہے اورتوقع ہے پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف مؤثراقدامات کرے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…