’’نعرہ تکبیر ‘‘
بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا ۔۔۔! پاک فوج حرکت میں آگئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھمبر، آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر جارجیت کی گئی ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کا یہ سلسلہ 2گھنٹے تک جاری رہا، تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی جارحیت سول آبادی پر کی گئی ہے مگر ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں ۔
دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے پی ایس او کو آئل ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ایس او کو ہدایت کی ہے کہ وہ تیل کا ذخیرہ ممکنا حد تک بڑھائے اور دفاعی اداروں کو طلب کے مطابق تیل کی فراہمی یقین بنائی جائے۔پی ایس او کو جاری کی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تیل کا غیرضروری استعمال ترک کیا جائے۔ پاک فضائیہ اور پاک آرمی کے لیے وافر مقدار میں تیل کا ذخیرہ رکھا جائے۔ واضح رہے کہ کنٹرول لائن پر آج کشیدگی کی وجہ سے پاک آرمی اور ائیر فورس ہائی الرٹ رہی۔بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی شہید جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ پاکستان کی جوابی کارروائی میں کم از کم 12 بھارتی فوجی مارے جانے کی اطلاع ہے۔ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں تاہم کشید گی ابھی بھی برقرار ہے۔
بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا ۔۔۔! پاک فوج حرکت میں آگئی
1
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں