جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سرجیکل سٹرائیک ‘‘ کے دعوے دار مقبوضہ کشمیر میں کیا کررہے ہیں؟بہت صبر کرلیا مگر۔۔! پاکستان نے آخری حد بتادی

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل شہادتوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے ’’سرجیکل سٹرائیک ‘‘ کے دعووں کا یکسر مسترد کر دیا ہے جبکہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ کسی کو پاکستان کی سرزمین پر میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ٗ امن کیلئے پاکستان کے عزم کو کمزوری نہ سمجھا جائے ٗ پوری قوم بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دفاع وطن کیلئے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے ٗ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ٗبھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچل نہیں سکتے۔ وہ جمعہ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دور ان اظہار خیال کررہے تھے اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجود صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر غور کیا گیااجلاس کے دور ان کابینہ نے وزیر اعظم کے ہمراہ یک آواز ہوکر بھارت کے ’’سرجیکل سٹرائیک ‘‘ کے دعووں کا یکسر مسترد کر دیا ۔ بھارتی قابض افواج نے دوطرفہ انتظامات اور بین الاقوامی قانون کے تحت بھارت کے وعدوں کی مکمل خلاف ورزی کر تے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی ۔کابینہ نے بھارتی حارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر اور غیور جوانوں کو سراہا ۔ کابینہ نے دو فوجی اہلکاروں کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی اور اس ناقابل تلافی نقصان پر ان کے اہل خانہ سے ہمدردی ظاہر کی ۔ کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل شہادتوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ٗ بھارتی قابض افواج نے بچوں ، خواتین اور بزرگوں سمیت 110سے زائد بے گناہ شہریوں کو شہید کیا ٗکابینہ نے کشمیری عوام کی جرات ، عزم اور حوصلے کو سراہا جو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کوشاں ہیں ۔کابینہ نے بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی اقوام متحدہ کے تحت آزادانہ ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا ، اجلاس نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ، کابینہ نے اقوام متحدہ کشمیر برائے انسانی حقوق کے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ میشن بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ،کابینہ نے جموں کشمیر کے عوام کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا ، کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وحشیانہ مظالم ، زیادتیوں اور ریاستی دہشتگردی کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرتے رہنے کا فیصلہ کیا، کابینہ نے بھارتی قیادت کے کسی ثبوت کے بغیر اوڑی واقعہ کا پاکستان پر الزام عائد کرنے کے اشتعال انگیز بیانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جھوٹے بھارتی الزامات کو یکسر ردکر دیا، بھارتی بیانات اور اقدامات کا مقصد بین الاقوامی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال سے ہٹانا ہے ، کابینہ نے نوٹ کیا کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات نے پاکستان میں تخریبی اور دہشت گرد سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے تازہ ثبوت فراہم کئے ہیں جو اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم اپنی توانائیاں عوام کی فلاح وبہبود اور تعمیر و ترقی پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں، غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ اورعوامی ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کرنا ہمارا عزم ہے جس کیلئے ہم سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان مقاصد کیلئے امن چاہتے ہیں تاہم میں یہ بھی واضح کردوں کہ دفاع وطن کیلئے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے، پوری قوم بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ٗکسی کو پاکستان کی سرزمین پر میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ٗوزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بربریت اورجارحیت ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچل نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت علاقائی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے ٗ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عوام کسی بھی بھارتی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے اپنے عزم میں متحدہ ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اس امر کا اعادہ کیا کہ امن کیلئے پاکستان کے عزم کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، کسی جارحیت یا لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی صورت میں پاکستان اپنے عوام اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…