منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی فوج کی لائن آف کنڑول پردراندازی ،محاذ جنگ سے پاکستانی کمانڈروں کی ایسی گفتگو سامنے آگئی کہ آپ پاک فوج کوداددیئے بغیرنہ رہ سکیں گے

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنڑول پربھارت کی طرف سے دراندازی گزشتہ روزکی گئی جس کے نتیجے میں 2پاکستانی فوجی شہیدہوئے تھے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی پربھارتی فوج اپنے مرنے والے فوجیوں کی لاشیں چھوڑکربھاگ گئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے کل رات اندھیرے میں کنٹرول لائن 4مقامات سے عبور کرنے کی کوشش کی جسے نہ صرف ناکام بنا دیا گیا بلکہ حملہ آوروں کو ان کے اپنے علاقے میں ہی تباہ و برباد کر دیا گیا اور پاک فوج کے منہ توڑ جوابی ایکشن کی تاب نہ لا کر نعشیں چھوڑ کر گیدڑوں کی طرح بھاگ کھڑے ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار کنٹرول لائن پر مختلف سیکٹرز میں تعینات پاکستانی کمانڈروں نے گفتگو میں کیا۔ایک معروف انگریزی جریدے ”نیشن“ کی رپورٹ کے مطابق کمانڈروں نے بتایا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ہمارا جواب بڑا نپا تلا تھا اور ان کا یہ دعویٰ سفید جھوٹ ہے کہ سرجیکل سٹرائیک کی گئی اور کنٹرول لائن عبور کر کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم کئی روز سے بھارتیوں کا انتظار کر رہے تھے۔ انہیں آگے بڑھتے ہوئے ہم نے ان کے علاقہ میں ہی دیکھ لیا تھا اور وہیں روک دیا۔ ایک کمانڈر نے بتایا کہ میری کمپنی پر حملہ کیا گیا اللہ کے فضل وکرم سے ہم نے بھرپور جواب دیا اور حملہ آوروں کو ان کے علاقے میں دھکیل دیا۔ دشمن6 نعشیں چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔ ہمارا صرف ایک جوان مارٹر گولے سے شہید ہوا۔ دوسرے کمانڈر نے بتایا کہ بھارت کی طرف سے سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا ہے اور بھارت اس کی جرات ہی نہیں کرسکتا ۔ کل رات وہ ٹھیک طریقے سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی بھی نہیں کرسکا۔ بھارتیوں نے چار مقامات سے کنٹرول لائن عبور کرنے کی کوشش کی۔ میرے علاقے میں انہیں ان کے علاقہ میں 1500 میٹر دور ہی دیکھ لیا گیا اور فائر کھول دیا۔ بھارتی دندان شکن جواب کی تاب نہ لا کر دم دبا کر بھاگ گئے۔دوسرے سیکٹر میں بھی بھارتیوں کو کنٹرول لائن کے اس پار ہی دیکھ لیا گیا تھا جہاں سے انہوں نے آگے بڑھنا ترک کردیا اور فائرنگ شروع کردی۔ جب جواب دیا گیا تو وہ افراتفری کے عالم میں گیدڑوں کی طرح بھاگ کھڑے ہوئے۔ ہمارا جانی نقصان مارٹر گولوں کی وجہ سے ہوا۔ چھمب کے کمانڈر نے بتایا کہ بھارتی کچھ بھی نہیں کرسکے۔ وہ لائن عبور کرنا چاہتے تھے مگر ہم نے انہیں ان کے علاقے میں ہی دیکھ لیا اور فائرنگ کی زد میں لے لیا اور وہ سب ہی نعشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ نعشیں ان کے علاقے میں پڑی دیکھی جاسکتی ہیں۔ ہمارے جوان مارٹر گولے لگنے سے جام شہادت نوش کرگئے۔ ایک بھارتی فوجی بھی ہماری سرزمین پر قدم رکھنے کی بھی جرات نہیں کرسکا۔ تتہ پانی کے بالمقابل بھارتی سائیڈ پر8 لاشیں پڑی ہیں جہاں سے وہ انہیں اٹھا سکتے ہیں۔ جب ہم ان کی کرتوت کا ناقابل تردید ثبوت پیش کریں گے تو وہ شرم سے ڈوب مریں گے۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کی لاشیں ابھی وہیں پڑی ہیں لیکن مودی سرکاراورانڈین آرمی نے ان کواٹھانے کے بارے میں کیافیصلہ کیاوہ ابھی تک سامنے نہیں آسکاجس کی وجہ سے بھارتی فوج کی بزدلی سامنے آگئی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…