اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول ٗورکنگ باؤنڈری اور پوری بین الاقوامی سرحد پر پاک فوج انتہائی چوکس ہے ٗدشمن کی طرف سے کسی بھی کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ٗبد نیتی پر مبنی پراپیگنڈہ کے ذریعے پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعہ کو لاہور میں نئی قائم شدہ کمبیٹ ری ایکشن فیسلٹی کا دورہ کیا آرمی چیف کو اس موقع پر نئی قائم شدہ فیلسٹی میں فوجیوں کی تربیت کے مختلف پہلوؤں سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ جنگی تیاریوں پر مزید توجہ مرکوز کریں کیونکہ زمانہ امن میں تربیت ہی کسی بھی مسلط کی جانے والی جنگ کو ٹالنے اور جیتنے کی ضامن ہے ۔آرمی چیف نے فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول ٗورکنگ باؤنڈری اور پوری بین الاقوامی سرحد پر پاک فوج انتہائی چوکس ہے دشمن کی طرف سے کسی بھی کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ بد نیتی پر مبنی پراپیگنڈہ کے ذریعے پاکستان پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا ۔قبل ازیں آرمی چیف نے گیرژن اکیڈمی نئے قائم شدہ جونیئر کیمپس کا افتتاح کیا اور پہلی سکول اسمبلی میں شرکت کی ۔واضح رہے کہ آرمی چیف اسی سکول میں 44سال قبل (مارچ1967سے 1972)زیر تعلیم رہے اس لئے ان کی اس سکول میں آمد ایک انتہائی خاص موقع تھا ۔طلباء ٗ اساتذہ اور لاہور گیریژن ایجو کیشن سسٹم سٹاف کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی کور کمانڈر لاہور جنرل اشفاق علی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف لاہور پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف لاہور پہنچ گئے ہیں اور وہ وہاں مختصر دورے میں اہم جائزہ لیں گے۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی مصروفیات کیا ہوں گی اس بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں کہا جا رہا البتہ وہ حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ہنگامی دورہ لاہور پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ہے۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر جارحیت پر مذمت اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے وزیراعظم کے دورہ امریکا میں عالمی رہنماؤں سیملاقاتوں اور اس دوران مسئلہ کشمیر اجاگر کیے جانے کے امور سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے پاک بھارت سرحدی صورتحال پر بھی بریفنگ دی، وفاقی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر جارحیت پر مذمت اور تشویش کا اظہار کیا۔ کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلیے سفارشات منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کے اسلام آباد میں مستقل سیکرٹریٹ کے قیام اور مختلف ملکوں سے یادداشتوں کے مسودوں کی بھی منظوری دی جارہی ہے۔
افواج پاکستان پوری طرح تیار۔۔۔! آرمی چیف کے اعلان نے دشمن ممالک کے چھکے چھڑا دیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
موبائل بیلنس کی میعاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، پی ٹی اے نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی
-
یو اے ای ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر
-
بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































