جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

مستقبل میں بھارت کے کیا ناپاک ارادے ہیں؟ اندر کی کہانی منظر عام پر ، کچا چٹھا کھل گیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے سرحدی بحران پیدا کر رہا ہے ، پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دے گا ، عالمی برادری وقت گزرنے سے پہلے اپنا کردار ادا کرے۔الجزیزہ ٹی وی سے انٹرویو میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی ،بھارت کی جانب سے سرحدپارشیلنگ کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے سرحد پارشیلنگ کی جبکہ دراندازی کرنیوالے بھارتی فوجی کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔ ملیحہ لودھی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر بھارت نے مسلط کی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال شیلنگ کے دو مقاصد ہیں ، ایک وہ دنیا کی توجہ کشمیر کی صورتحال سے ہٹانا چاہتا ہے ، دوسرا اندرون ملک اٹھنے والے سوالوں سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کئی بار بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی مگر اس نے ہر بار مذاکرات کی دعوت کو ٹھکرایا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہیے۔ 2پڑوسی ایٹمی ریاستوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ اور مذاکرات سے مسائل حل کرنے چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سینئر اہلکاروں سے ملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو کسی بھی جارحیت سے باز رکھے۔ بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…